• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’پیسیفک رِم 2، اَپ رائزنگ ،کا لاس اینجلس میں پریمیئر

فلم’پیسیفک رِم 2، اَپ رائزنگ ،کا لاس اینجلس میں پریمیئر

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہولی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم ’پیسیفک رِم 2؛اَپ رائزنگ‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوۂ گر ہوئی ۔فلمی ستارے تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا جنہوں نے فوٹو گرافروں کو ریڈ کارپٹ پر پوز دئیے۔2013میں سینما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رِم کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہو نیوالی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جن کے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔فلم میں اسکاٹ ایسٹ وڈ سمیت ٹیان چنگ، اینڈریا ارجوناجیسے معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔یونیورسل پکچر کے بینر تلے آج سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین