• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلیانا ڈی کروز فجی کی سیاحتی ایمبیسڈر نامزد

ایلیانا ڈی کروز فجی کی سیاحتی ایمبیسڈر نامزد

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ ایلیانا ڈی کروز بھارتی مارکیٹ کے لئے فجی کی سیاحتی ایمبیسڈر مقرر ہو گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلیانا ڈی کروز خوبصورت مقامات کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے آئندہ ماہ فجی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ایلیانا ڈی کروز کا کہنا ہے کہ وہ فیجی جیسے خوبصورت ملک کے ساتھ منسلک ہونے پر بے حد خوش ہیں، فجی کے لوگوں نے میرے ساتھ جو محبت، مہمان نوازی اور گرمجوشی دکھائی ہے اس سے مجھے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے اور مجھے اس وقت کا بے صبری سے انتظار ہے جب میں اس ملک کے خوبصورت مقامات کی سیر اور ان کے بارے میں جان سکوں گی۔

تازہ ترین