• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا نے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی

پریانکا چوپڑا نے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی

ممبئی ( نیوز ڈیسک) بولی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا جنہوں نے اپنی پروڈکشن ہاؤس پرپل پیبل پکچرز کے ذریعے علاقائی سینما کی حمایت ظاہر کی، اب بولی وڈ میں نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے جارہی ہیں۔ منگل کو پریانکا چوپڑا نے اپنی ہوم پروڈکشن کیلئے آفیشیل ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔اداکارہ نے ٹیلنٹ پلیٹ فارم شامل کیا ہے،جس میں فلم ڈائریکشن، ایڈیٹنگ، سینمافوٹو گرافی،اسکرین پلے رائٹنگ، اداکاری جیسے شعبوں میں استعداد اور جذبہ کے حامل افراد کی درخواستوں کا استقبال کیا جائے گا۔پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑاجو پرپل پیبل پکچرز کی شریک بانی بھی ہیں، نے ایک بیان میں کہا کہ فلم سازی کے حوالے سے صلاحیتوں کے حامل افراد درخواست دے سکتے ہیں۔اپنی تفصیلات داخل کریں اگر آپ ہمارے آنے والے پروجیکٹس کے مطابق ہوئے تو ہم آپ سے رابطے میں رہیں گے۔خیال یہ ہے کہ ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاں صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کیلئے جلا بخشی جائے اورانہیں پروان چڑھایا جاسکے۔ یہاں صلاھیتیں بے شمار ہیں لیکن ان کے لئے کافی مواقع نہیں ہیں۔مدھو نے اپنی بیٹی سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کے بارے میں کہا کہ بولی وڈ میں اس کے ابتدائی دنوں میں پریانکا کے پاس ایسا کوئی نہیں تھا جس سے وہ مشورہ کرسکتی۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے وہ خواہشمند افراد کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہیں جو انٹرٹینمنٹ کے کاروبار میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین