• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری میگھن زندگی کے نئے سفر پر چلنے کیلئے تیار، دعوت نامے چھپ گئے

ہیری میگھن زندگی کے نئے سفر پر چلنے کیلئے تیار، دعوت نامے چھپ گئے

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہیری میگھن زندگی کے نئے سفر پر ساتھ چلنے کے لئے تیارہیں اسی سلسلے میں دونوں کی شادی کے دعوت نامے بھی چھپ گئے ۔جی ہاں کنسنگٹن پیلس کے مطابق پرنس ہیری اور میگن مارکل رواں سال19مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے جبکہ شادی کی تقریب دوپہر سینٹ جارج چیپل ، وِنڈسر کاسل میں منعقد کی جائیگی۔یہ دلکش دعوت نامے سنہری مہرسے مزین ہیں اور لگ بھگ 6سو مہمانوں کو یہ کارڈز بھیجوا دئیے گئے ۔واضح رہے کہ ہیری اور میگن کی منگنی گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں لندن میں انجام پائی اوردونوں شادی کے بعد کنسنگٹن پیلس کے نوٹنگھم کاٹیج میں رہینگے۔پرنس ہیری آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔شہزداہ ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم کی شادی کیٹ مڈلٹن سے ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگن مارکل ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین