• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کی فتح پر خوشی کا اظہار کرنے پر ماہرہ خان کی والدہ ان سے ناراض

پشاور زلمی کی فتح پر خوشی کا اظہار کرنے پر ماہرہ خان کی والدہ ان سے ناراض

کراچی ( ایجنسیاں) اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی جیت پر ان سے ناراض ہوگئیں۔ماہرہ خان کا تعلق کراچی سے ہے لیکن وہ پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ہیں اور اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کر رہی ہیں۔ماہرہ خان نے جب پشاور زلمی کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا تو ان کی والدہ ان سے خفا ہوگئیں۔ماہرہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میری والدہ مجھ سے بات نہیں کر رہیں کیونکہ ان کی ٹیم پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

تازہ ترین