• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا کپور نے باحجاب تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی

شردھا کپور نے باحجاب تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ میں ان دنوں اداکارائیں برقع پہنیں نظر آرہی ہیں، عالیہ بھٹ اور جیکولین فرنانڈس کے بعد اب ایک اور اداکارہ نے اپنی برقع میں ملبوس تصویر شیئر کی ہے، برقع اور چشمے کے ذریعے اپنی شخصیت کو چھپانے والی یہ خاتون ایک بولی وڈ اسٹار ہیں، مگر کیا آپ انہیں پہچان سکتے ہیں؟ایک اشارہ ہم دے سکتے ہیں کہ ان کے نام کے آخر میں کپور آتا ہے۔ممکنہ طور پر اس اداکارہ نے کسی مقام کے سفر کے دوران اپنی شناخت چھپانے کے لیے پردے اور چشمے کا سہارا لیا۔تاہم گزشتہ دنوں اداکارہ نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی؟اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ شردھا کپور ہیں، جو آج کل اپنی زیرتکمیل فلم ʼبتی گل میٹر چالوʼ کی شوٹنگ کے لیے ہماچل پردیش اور اترکھنڈ میں موجود ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ خود کو اس کے ذریعے چھپا رہی ہیں۔ممکنہ طور پر یہ ہماچل پردیش اور اترکھنڈ کے درمیان سفر کے دوران لی گئی تصویر ہے۔اداکارہ کی جانب سے ان جگہوں کی تصاویر بھی گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔ان کی نئی فلم ایک ایسے عام آدمی کی جدوجہد پر مبنی ہے جو وہ بھاری بلوں پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے خلاف کرتا ہے۔

تازہ ترین