• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فلم 102ناٹ آؤٹ کادلچسپ پوسٹر جاری

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور 27سال بعد ایک بار پھر نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن اور رشی کپور نے امر اکبر انتھونی،کبھی کبھی،نصیب،قلی اور عجوبہ جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے تاہم اب یہ دونوں اداکار کئی سال بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس کا پوسٹرجاری کردیا گیا ہے۔بولی وڈ اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور نوجوان ہدایت کار امیش شکلا کی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘میں ایک ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں پریش راول،مکیش ہریاوالا اور جمٹ تریویدی بھی شامل ہیں۔اس فلم میں امیتابھ بچن102سالہ معمر شخص کا کردار نبھارہے ہیں جو رشی کپور کے والد کا کردار ہے جب کہ رشی کپور 75سالہ بیٹے کے کردار میں نظر آئیں گے۔واضح رہے مزاح سے بھرپور یہ فلم رواں سال 4مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین