• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سافٹ وئیر کی عدم دستیابی،انٹر کے سیکڑوں طلبہ کا سال ضائع ہونے کا خدشہ

سافٹ وئیر کی عدم دستیابی،انٹر کے سیکڑوں طلبہ کا سال ضائع ہونے کا خدشہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی انٹرمیڈیٹ کی سطح پر آخری موقع ختم ہونے والے طلبہ و طالبات کی سہولت کے لئے سارے پرچے دوبارہ دینے کی پابندی ختم کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے پر ناکام ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں طلبہ کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز نے اس فیصلے پر عمل بھی کردیا ہے تاہم اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی آئی ٹی کے شعبے کی جانب سے تعاون نہ کرنے کے باعث طلبہ کو سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہے، زرائع کے مطابق آئی ٹی کے افسران نے جان چھڑانے کے لیے موقف اختیار کیا کہ مشکل کام ہے نیا سافٹ وئیر بنانا پڑے گا کیوں کہ موجودہ سافٹ وئیر میں صرف تین سال کی سہولت ہے، دلچسپ امر یہ ہے انٹر بورڈ کراچی کے علاوہ تمام بورڈز مینول(دستی) طریقے سے آخری موقع ختم ہونے والے طلبہ و طالبات کی سہولت کے لئے کام کررہے جس کی بدولت اب انٹر کے طلبہ صرف وہ پرچہ دیں گے جس میں وہ ناکام ہیں لیکن چیئرمین بورڈ پروفیسر انعام احمد کا آئی ٹی حکام پر موثر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے۔

تازہ ترین