• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23مارچ بر صغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، عبد الحسیب منیار

23مارچ  بر صغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، عبد الحسیب منیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈلر گرلز کالج کے پرنسپل عبد الحسیب منیار نے 23مارچ کا دن بر صغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، 78سا ل قبل آ ج کے دن جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے قائدا عظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاہور میں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا عہد کیا اورقرار داد لاہورمنظور کی جسے بعد میں قرار داد پاکستان کا نام دیا گیا،اس قرارداد نے مسلمانوں کو نئی سمت اورسوچ دی اور تحریک آزادی کو نیا جوش اور ولولہ بخشا۔ ایڈلر کالج کی ایونٹ کوآرڈنیٹر افشین بابر اور اکیڈمک کوآرڈینیٹر انجم مجاز نے اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہنا تھا کہ قائدا عظم نے اسلام کے امن وبرداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا جس سے نہ صر ف مسلمانان ہند بلکہ برصغیر میں رہنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے مطالبے کی تحریک میں شامل ہو گئیں۔ قائداعظم کی مدبرانہ قیادت اور مقصد کے حصول سے سچی لگن کا کمال تھا کہ قرار داد پاکستان کی منظوری کے صر ف سات سال کے قلیل عرصہ میں مسلمان ایک پر امن جدوجہد کے ذریعے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود اپنے لیے ایک علیحد ہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے آج کے دن ہمیں بحیثیت مجموعی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے ملی اتحاد اور قائدکے اتحاد،ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا۔

تازہ ترین