• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں قائد اعظم کے زریں اصولوں پر عمل کرنا چاہئے،جسٹس (ر)قاضی خالد علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاء (ذیبول) کے زیر اہتمام یوم پاکستان پورے جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ صبح پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ بعد ازاں سیمینار منعقد ہوا۔ تقریب کےمہمان خصوصی یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ جسٹس ریٹائرڈ قاضی خالد علی تھے۔ سیمینار سے قاضی خالد علی، رجسٹرار سید شرف علی شاہ، ڈائریکٹر فائنانس عامر بشیر ڈاکٹر اویس حسن شیخ، ڈاکٹر جاوید عزیز مسعودی اور شجاع عباس زیدی نے خطاب کیا۔ افضل کلوڑ نے قومی نغمہ پیش کیا اورمحمد نعمان نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔ جسٹس (ر)قاضی خالد علی نے خطاب کرتے ہوئے تحریک پاکستان کے مختلف مراحل کا تفصیلی ذکر کیا اور بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال، سرسید احمد خان، نواب سلیم اللہ خان، سر آغا خان، مولانا محمد علی جوہر اور دیگر اکابرین کی گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری، دیانتداری اور محنت سے ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ اور تعلیمیافتہ ممالک میں شامل کریں گے۔
تازہ ترین