• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد کے قریب طالب علم کو خنجر مارکر قتل کرنے والے ملزم کو 20 سال قید

لندن( پی اے ) برمنگھم میںمسجد حسینا کے قریب ایک 15 سال طالبعلم کو سراور گردن پرخنجر کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزم کو جیوری نے کم از کم 20سال قید کی سزا سنادی ، استغاثہ کے مطابق ملزم ڈومینک پالمر نے گزشتہ سال30ستمبر کو دوپہر ایک بجے سکول کے 15سالہ طالبعلم پر خنجر کے کئی وار کئے تھے۔ویسٹ مڈ لینڈز پولس کے مطابق طالبعلم کو اس کے والد نے برمنگھم کے علاقے سمال ہیتھ میں واقع مسجد کے قریب چھوڑا تھا اور اس کے چند منٹ بعد ہی ملزم نے اس پر حملہ کردیا ، ملزم حملہ کرنے کے بعد بھاگ کھڑاہواتھا اوربچے کے والد اورنمازی اس کی مدد کیلئے دوڑ پڑے تھے ،بچے کو فوری طورپر برمنگھم چلڈرن ہسپتال منتقل کیاگیاتھا جہاں اس کے سر اور گردن پر لگے زخموں کا علاج کیاگیالیکن بچے کی حالت سنبھل نہیں سکی اور وہ کوما میں چلاگیا مدعیان کے فلیٹوں کے بلاک میں لگے سی سی ٹی وی کو دوسرے حملے کیلئے جانے سے قبل خون آلود ہاتھوں کے ساتھ جاتا دیکھا گیا تھا اس حملے کے چند گھنٹے بعد ہی ملزم نے سائرل روڈ پر ایک59سالہ خاتون کے چہرے کو نشانہ بنایا ،جس سے خاتون کی ناک ،جبڑے اورسر پر زخم آئے اور اگر ایک شخص فوری طورپر اس کی مدد کو نہ آتا تو شاید وہ زندہ نہ بچ سکتی ،بیروزگار 29سالہ ڈومینک پالمر نے اعتراف جرم سے انکار کیا لیکن حقائق وشواہد کی بنیاد پر جیوری نے اسے کم ازکم 20سال قید کی سزا سنادی ۔
تازہ ترین