• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اپنے حال اور مستقبل کی بہتری کیلئے غور وفکر کرنا ہوگا صدر اور وزیراعظم کےپیغامات

مانچسٹر (غلام مصطفی مغل) 23مارچ کا دن ہمیں78 سال پہلے اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیر کاٹنے اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا پُرعزم فیصلہ کیا تھا۔ لاہور کے تاریخی اجلاس میں مسلم لیگ نے قائداعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں وہ تاریخ ساز قرارداد منظور کی تھی جو بعد میں قرارداد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی اور اس کے7سال بعد پاکستان وجود میں آیا۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے اس پیغام کو23 مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں پرچم کشائی کی منعقدہ تقریب کے موقع پر قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے پڑھ کر سنایا۔ پیغام میں کہا گیا کہ ہمیں اپنے ماضی پر گہری نظر ڈالتے ہوئے اپنے حال و مستقبل کی صورت گری کے لیے غور و فکر کرنا ہوگا۔ آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ہم آبرومند نہیں ہوسکتے۔ قونصل جنرل نے صدر ممنون حسین کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ نظامت کے فرائض کمیونٹی ویلفیئر اتاشی آفس فزا نیازی نے سرانجام دیے۔ تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں قومی ترانہ اور ملی نغمات پیش کئے گئے۔ مقامی گلوکار محمد سرور نے اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ سکول کے بچوں نے ٹیبلو شو پیش کیا۔ تقریب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید، یورپین ممبر پارلیمنٹ واجد خان، میئر آف اولڈہم کونسلر شاداب قمر، کونسلرز عتیق الرحمن، شوکت علی، رب نواز، عابد چوہان، شاہینہ ہارون، کمرشل ویلفیئر اتاشی محمد شعیب، عائشہ راجہ، کونسلر نعیم الحسن، ممتاز احمد چشتی، روبینہ خان، میاں محمد نعم، شہباز سرور، بیگم نصرت، اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک، سرور غلام مصطفی، حاجی عبدالغفار، سید عبدالباسط شاہ مشوانی، سالیسٹر شاہد بٹ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں موجود شرکا کے لیے دیسی حلوہ پوری، چنے کا ناشتہ پیش کیا گیا۔
تازہ ترین