• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کیخلاف شرانگیز مہم پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئی، لارڈ قربان کو ڈاک سے نفرت آمیز خط موصول

لندن (سعید نیازی) تین اپریل کو ’’پنش اے مسلم ڈے‘‘ کے حوالے سے خطوط بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں لارڈ قربان حسین کو بھی پارلیمنٹری یونٹ کے ذریعے نفرت انگیز خط ملا ہے جس پر لارڈ قربان کو خوفزدہ کرنے کیلئے خوف سے مشابہ سرخ رنگ بھی پھینکا گیا ہے۔ خط ملنے کے بعد لارڈ قربان نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان خطوط کی مذمت کرتے ہیں اور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ایسی حرکتوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی 3اپریل کو خوفزدہ ہوئے بغیر اپنے معمولات زندگی سرانجام دے، البتہ محتاط ضرور رہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعہ کی صورت میں کمیونٹی کے افراد کا فرض ہے کہ پولیس کو اطلاع ضرور دیں۔

تازہ ترین