• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی عبدالعزیز چشتی آج پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے

لندن (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور جامع اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن کے بانی و مہتمم خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی آج بروز ہفتہ لندن سے پاکستان کے تین ہفتوں کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وہ گوجر خان میں اپنے والد گرامی کے سالانہ عرس مبارک اور کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں سالانہ میلاد النبیﷺ کانفرنس کی سرپرستی کریں گے جب کہ بسم اللہ چیرٹی رجسٹرڈ یوکے، کے زیر اہتمام چلنے والے منصوبوں جن میں تھیلسیما کے جو مریض بچے فاطمید کراچی، تھیلسیمیا سینٹر راولپنڈی، میرپور ڈسٹرکٹ ہسپتال آزاد کشمیر، سندس فائونڈیشن لاہور میں سپانسر کئے گئے ہیں ان کی کارکردگی دیکھیں گے۔ اس مرتبہ ان کے ساتھ لندن یونیورسٹی ہسپتال کی تھیلسمیا کی مشہور ڈاکٹر سیدہ فرخ شاہ بھی دورہ میں شامل ہیں جو ان تمام مریضوں کا معائنہ کریں گی مولانا چشتی نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے تمام مخلص دوست و احباب کے بہت ہی شکر گزار ہیں جو ان پراجیکٹس میں ان کے معاون ہیں۔
تازہ ترین