• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے، معین الحق

پیرس (رضا چوہدری) یوم پاکستان کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان، پیرس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اور پاکستان کے قومی دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سفارت خانہ کے افسران اور ان کے اہلخانہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ سفیر معین الحق نے پاکستانی پرچم لہرایا اور صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔ سفیر پاکستان نے تقریب سیخطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد کے علاوہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے دیگر قومی رہنمائوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جن کی انتھک کوششوں اور قربانیوں سے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ملک پاکستان معرض وجود میں آیا۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان آج بین الاقوامی سطح پر اپنے مضبوط جمہوری اداروں، تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت، آزاد عدلیہ اور آزاد صحافت کے ساتھ ایک اہم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ سفیر پاکستان نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے بہت سی قربانیاں پیش کرکے اس ملک کو حاصل کیا ہے اور اب ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال ملک بنا کردیں۔
تازہ ترین