• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5ملین سے زائد ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز 70سال سے زائد العمر

لندن (پی اے)5ملین سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کے حامل 70سال سے زائد عمر کے ہیں، نئے اعدادوشمار کے مطابق پہلی مرتبہ ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کی تعداد 5 ملین سے زائد ہوگئی ہے۔ ڈی وی ایل اے ڈیٹا کے پریس ایسوسی ایشن کے تجزیئے کے مطابق 265لائسنس ہولڈرز کی تعداد 100ہے جبکہ 106سالہ چار افراد معمر ترین لائسنس والے ڈرائیور ہیں، تشویش بڑھ گئی ہے کہ کچھ معمر افراد نے ڈرائیونگ جاری رکھی ہے جبکہ وہ ایسا کرنے کے لئے موزوں نہیں۔ 70سال کی عمرکے بعد لوگوں کو یہ ڈکلیئر کرنا چاہئے کہ وہ ڈرائیونگ کے لئے موزوں ہیں یا نہیں۔ چیریٹی آر اے سی فائونڈیشن کے ڈائریکٹر آف موٹرنگ ریسرچ میٹوگڈنگ نے کہا ہے کہ عام طور پر عمر ڈرائیوروں کی مزید ٹیسٹنگ کے مطالبات کئے جاتے ہیں تاہم زیادہ تر ڈرائیورز بہت اچھے سیفٹی ریکارڈ کے حامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی حدود کو سمجھتے ہیں بہرحال آبادی کی بڑی منتقلی کے باعث ہم سب کے لئے بحفاظت نقل و حرکت برقرار رکھے جانے کے لئے چیلنج ہونگے ان چار چیلنجوں میں سے جو وزراء نے اپنی صنعتی حکمت عملی کے حصے کے طور پر جو نومبر میں وضع کی گئی ہے ایک کی توجہ نقل و حرکت کے اور دوسرے چیلنج کی توجہ بوڑھے ہوتے ہوئے معاشرے پر ہے۔
تازہ ترین