• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی عابد حسین اوپی ڈبلیو سی کے مرکزی صدر نامزد ہوگئے

ہائی ویکمب (پ ر) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل OPWCکی تمام مرکزی و زونل تنظیموں سمیت بزنس فورم، پروفیشنل فور، کونسلرز فورم، کرسچن فورم، سٹوڈنٹس فورم، کشمیر فورم اور یوتھ فورم کی تنظیم نو کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بانی و چیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل نعیم عباسی نے آرگنائزنگ کمیٹی کی مشاورت سے حاجی عابد حسین کو OPWC کا مرکزی صدر نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مرکزی و زونل باڈیز کی تنظیم نو کے لئے قائم آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ممبران پروفیسر مسعود ہزاروی، چوہدری آفتاب حسین، انجیئر فرخ جمیل، عمران حسین، اسلم ڈوگر، مجاہد حسین، شوکت حیات، ہارون نذری، وقاص سہیل، سلامت نواز، ڈاکٹر ندیم انور، بیرسٹر راجہ عتیق، سیمسن جاوید، راجہ تبریز خان، امجد تارڑ ایڈووکیٹ، امجد امین، ثمینہ خان، عاصمہ عظیم، حنا ملک، نورین خان اور شہناز پروین نے حاجی عابد حسین کی نامزدگی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر نعیم عباسی نقشبندی کا کہنا تھا کہ او پی ڈبلیوسٹی تنظیم نو کے بعد مزید بہتر انداز میں کمیونٹی خدمات جاری رکھے گی۔
تازہ ترین