• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"میرے پیٹ میں کبھی گڑبڑ رہتی ہے، کبھی گڑگڑ۔
دنیا جہان کا علاج کروا چکا ہوں۔
شہر کا کوئی ڈاکٹر نہیں چھوڑا۔
نہ کوئی حکیم۔
نہ کوئی ہومیوپیتھ، نہ کوئی فٹ پیتھ۔
ہر طرح کا لیب ٹیسٹ ہو چکا۔
ہر قسم کی دوا کھا لی۔
دم درود بھی کروا لیا۔
لیکن طبیعت بحال نہیں ہوتی۔"
میں نے دوستوں کی محفل میں کیفیت بیان کی۔
"پہلے میرا بھی یہی حال تھا۔
پھر میں نے پرہیز کیا۔
اب پیٹ بالکل ٹھیک رہتا ہے۔"
ڈوڈو نے کہا۔
"کس شے سے پرہیز؟"
میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے بتایا،
"بیوی کے ہاتھ کے کھانے سے پرہیز۔"

تازہ ترین