• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی بچت بازاروں اور زمین پر قبضہ کرنیوالوں کےخلاف کارروائی کا آغاز

غیر قانونی بچت بازاروں اور زمین پر قبضہ کرنیوالوں کےخلاف کارروائی کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر غیر قانونی بچت بازاروں اور زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میئر کراچی کی ہدایت پر ای اینڈ آئی پی کی جانب سے غیر قانونی بچت بازاروں کی نشاندہی پر پروجیکٹ اورنگی نے نوٹس جاری کرکے فی الفور بازار بند کرنے اور متعلقہ محکمہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ دیگر 10بچت بازاروں سے کاغذات طلب کر لئے گئے ہیں۔ چیئرمین لینڈ کمیٹی سید ارشد حسن نے ارکان لینڈ کمیٹی کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں ہدایت کی کہ تمام غیر قانونی پروجیکٹس کے خلاف کارروائی اور مختلف چیئرمینوں کی شکایات پر کارروائی کی جائے قبضہ مافیا کے خلاف مکمل کارروائی کی جائے شہر کو دوبارہ اصلی شکل میں لانے کے لئے عدالتوں کے احکامات پر مکمل عمل کیا جائے گا۔انکی جانب سے ہدایات کے بعدپروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی محمد رضوان خان نے سیکٹر ای 6 میں نالوں پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ قصبہ موڑ پر تعمیر رکوا دی گئی۔ انہیں کہا گیا کہ کاغذات کے ہمراہ پیش ہوں ورنہ تین دن میں تعمیرات گرادی جائیں گی۔پی ڈی اورنگی نے افسران ارشاد احمد ، عبدالحفیظ اور انسداد تجاوزات کی ٹیم کے ہمراہ گلشن ضیاء میں شاہ جیلانی میں 4 مقامات پر ناجائز تعمیرات رکوادیں اور تعمیر کی جانیوالی دیوار گرادیں گئیں ۔ گلشن بہادر کابورڈ نکال لیا گیا۔ تمام پروجیکٹس کا کام بند کرادیا گیااور انہیں ہدایت کی گئی کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں کاغذات کی تصدیق کرائیں۔ گلشن حبیب کے دورے میں عوامی شکایات اصل مالکان محکمہ سے رجوع کریں ۔ محمد رضوان خان پی ڈی اورنگی کی عوام کو ہدایت کہ منتخب نمائندوں کی تصدیق لازمی طور پر منسلک کرکے لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت کے مطابق زمین پر قبضہ کرنے والوں اور چائنا کٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے گلشن نزہت ، اجوہ سٹی، باغ ارم ، کورین اسپتال ، 13-H، 13-G، گلشن حق ، حق باہو، گلشن شیراز، گلشن بہادرسمیت مختلف بلاکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ موصولہ شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے نوٹس جاری کئے اور کام بند کرادیا۔ مختلف پروجیکٹس کے بورڈ اتار لئے گئے۔ جبکہ کے بی سی اے اور دیگر اداروں سے انکے کاغذات کی تصدیق کے لئے خط لکھ دیئے گئے ہیں۔ قبضوں کی بیخ کنی کے لئے رینجرز ، پولیس اور میئر کراچی کو اطلاعی رپورٹ بھیج دی گئی ہیں۔ چیئرمین ارشد حسن مستقل رابطہ میں رہے اور ہدایات جاری کیں انہوں نےکہا کہ گلشن ضیاء میں کسی بھی قسم کی اس وقت تک خرید و فروخت نہ کی جائے جب تک محکمہ اس کے اصلی ہونے کی تصدیق نہ کردے۔

تازہ ترین