• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی ترقی کیلئے ماہرین شماریات و اکائونٹس انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، محمد زبیر

معاشی ترقی کیلئے ماہرین شماریات و اکائونٹس انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، محمد زبیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، معاشیات ، اکائونٹس ، شماریات ، اقتصادیات کے ماہرین کی تیاری عصر حاضر میں قومی معیشت کے استحکام و ترقی کے لئے انتہائی نا گزیر ہے اس ضمن میں سرکاری و نجی جامعات اوربزنس ایجوکیشن فراہم کرنے والے ادارے اہم قومی فریضہ انجام دینے میں مصروف عمل ہیں ،دور جدید میں معاشی، اقتصادی ، سماجی ، تجارتی اور کاروباری ترقی کے لئے ماہر ین شماریا ت و اکائونٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹینٹس کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ تقریب میں اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ عامر اسلم ، ایچ آر ایس جی ریکروٹنگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر نیازی ،انوسٹمنٹس، عارف حبیب ڈولمن آر ای آئی ٹی کے سربراہ اور نائب صدر عدنان رضوی، کنٹری ہیڈ پروفیشنل کوالیفیکیشن ،ٹی ایم یو سی جویریہ ملک اورریجنل ہید ممبر افیئرز میناسا ہارون اے جان سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے امن و امان کے قیام اور بجلی بحران کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ملک کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنادیا ہے ، وفاق کی معاشی پالیسی کے باعث معاشی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں مثبت نتائج تسلسل سے ظاہر ہورہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل مضبوط معیشت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اس ضمن میں وطن عزیز کو اعلیٰ تعلیم یافتہ ،ماہر ین اور تجربہ کار نوجوان افرادی قوت کی ضرورت ہے ،معاشی ، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں اکائونٹس اور شماریات کے ماہرین کی اہمیت کے پیش نظر سرکاری و نجی جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تقاضوں اور ملکی ضروریات کے مطابق قومی خدمات کے دائرہ کار کومزید بڑھانا ہوگااس ضمن میں اے سی سی اے کے اراکین اہم قومی ذمہ داریوں کی ادائیگیوں میں اہم ثابت ہو رہے ہیں اسی وژن کے ساتھ پاکستان کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلایا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین