• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ما لی سال18-2017 گڈانی شپ بر یکنگ یا رڈ کے لئے بہتررہا

ما لی سال18-2017 گڈانی شپ بر یکنگ یا رڈ کے لئے بہتررہا

حب (نامہ نگار) ما لی سال 18-2017گڈانی شپ بر یکنگ یا رڈ کے لئے بہتر ثابت ہو ا ، درجنو ں ناکارہ بحری جہا ز تو ڑے گئے ،ہزاروں محنت کشو ں کو روزگا ر کے مواقع میسر آئے ، شپ بریکر ز ایسو سی ایشن نے علاقے میں فلا حی کامو ں کا دائر ہ بڑھا دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق بلو چستا ن کے ساحلی علا قے گڈانی کے ساحل پر واقع گڈانی شپ بر یکنگ یا رڈ میں ما لی سال 2017-18کے دوران ہزاروں ٹن وزنی درجنو ں نا کارہ بحری جہا ز وں کو تو ڑ کر ان کا خام ما ل ملکی صنعت کو مہیا کیا گیاجبکہ مو جو دہ وقت میں بھی متعدد نا کا رہ بحر ی جہا زو ں کی کٹا ئی کاکام زور وشور سے جاری ہے، وفاقی و صوبا ئی حکو مت کو بھی ریو نیو کی مد میں کروڑو ں روپے کی آمد نی ہوئی۔ پا کستا ن شپ بر یکر ز ایسوسی ایشن کی جانب سے علا قے میں فلا حی کا مو ں کا سلسلہ بھی بڑھا دیا گیا۔ شپ بر یکنگ لیبر یونین کے سیکر ٹر ی جنر ل حا جی با بو کر یم جان اور دیگر عہدیداران بھی فلا حی کاموں کے حو الے سے کا فی دلچسپی لے رہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اگلے سال کے ما لی بجٹ میں شپ بر یکنگ یا رڈ پر مزید اضا فی ٹیکس نہیں لگا ئے گئے تو اگلے سال بھی مزید ناکارہ بحری جہا ز و ں کی گڈانی شپ بر یکنگ آمد کا سلسلہ جا ری رہ سکتا ہے اور گڈانی شپ بر یکنگ یا رڈ کی رونقو ں میں اضا فے کے امکانا ت روشن ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین