• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، آرامکو کےحصص رواں سال فروخت ہوں گے

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پٹرولیم اور گیس کمپنی آرامکو کے حصص کی فروخت رواں سال کی دوسری ششماہی میں شروع ہو سکتی ہے اور یہ حصص لندن یا نیویارک کی شیئر مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرامکو کمپنی کے حصص کی عام فروخت مقامی مارکیٹ میں بھی کی جاسکتی ہے اور اس مقصد کے لئے نیویارک شیئر مارکیٹ دلچسپی لے رہی ہے تاہم سعودی حکام ابھی تک اس معاملے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عدالتوں میں بے بنیاد مقدمے درج ہیں جن کی موجودگی سے ممکنہ خطرات سامنے آسکتے ہیں لیکن ہم حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے ضمانتیں چاہتے ہیں۔

تازہ ترین