• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا،تقریبات کا انعقاد،ریلیاں نکالی گئیں

یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا،تقریبات کا انعقاد،ریلیاں نکالی گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سےمنایا گیا،گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزارقائد پراس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یوم پاکستان قائد اعظم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کے عہد کرنے کا دن ہے۔کراچی میں یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ، وزیر داخلہ، آئی جی، میئر وسیم اختر اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی تھے۔مزار قائد پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز نے بھی حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔حکومتی اعلی شخصیات اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے یاداشت کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے مزار پر گارڈ کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ائیر فورس کے چاق وجوبند دستے نے کمان سنبھالی ۔مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات اور سمینارز کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ متعدد مقامات سے نو جوانوں کی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

تازہ ترین