• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد، زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

لیاقت آباد، زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر لیاقت آباد میں متحدہ قومی موومنٹ لندن کے مسمار آفس کے قریب لیاری ندی کے پاس زیر زمین چھپایا گیا متحدہ قومی موومنٹ لندن کا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کو انٹیلی جنس اطلاع ملی کہ لیاقت آباد میں متحدہ قومی موومنٹ لندن کے مسمار یونٹ آفس 166کے قریب لیاری ندی کے عقب میں متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کچھ عناصر نے اسلحہ چھپایاہوا ہے ، اطلاع ملتے ہی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ،جس میں ایل ایم جی ، ایس ایم جی ، چار تیس بور پستول ، دو میگزین ایس ایم جی ، 6 میگزین تیس بور پستول کے اور 43مختلف اقسام کے راونڈز شامل ہیں۔

تازہ ترین