کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قائد آباد میں شادی کی تقریب کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 2اور ڈنڈوں کے وار سے 4افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی ریڑ ھی روڈ مصطفےٰ مسجد گلشن بونیر کے قریب شادی کی تقریب میں2گروہوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے 6 افراد زخمی ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20سالہ اسماعیل ولد نور رحمان ،35سالہ غلام یاسین ولد رمضان ، 34سالہ عثمان ولد بخت ضمیر ،30سالہ سمیر جان ولد عبدالرحمن ،40سالہ جان محمد ولد دین محمداور30سومار ولد عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے ، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے اسماعیل اور یاسین کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کر رہی ہے۔