• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کے زیر اہتمام بقائے پاکستان لانچ ریلی نکالی گئی

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا ،ریلیوں،مظاہروں ،سمینار اور کانفرنسز کا اہتما م کیا گیا ،جبکہ مرکزی بقائے پاکستان لانچ ریلی کیماڑی تا منوڑہ تک نکالی گئی جس سے سربراہ پاکستان سنی تحریک وعلماءکرام نے خطاب کیا ،قومی نغمے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضاءگونج اٹھی اور ملکی سلامتی واستحکام کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،کیماڑی میں بقائے پاکستان لانچ ریلی سے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے اور بحیثیت قو م ہمیں ہر قربانی کےلئے تیار رہنا چاہیے ، ملک دشمن دہشتگردی اور انتہاپسندی کو فروغ اور معیشت کو کمزور کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ،ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ ایک قوم بن کرہی کیا جاسکتا ہے ،تفرقے اور نفرتوں کو جنم دیکر مسلمان کو مسلمان سے قتل کرایا جارہا ہے ،مستحکم پاکستان خطے ہی میں نہیں دنیا کےلئے امن کی ضمانت ہے ۔ دو قومی نظریہ اور نظریہ پاکستان نے مسلمانوں میں اسلامی وخود مختار ریاست کی روح پھونکی جس میں مسلمان مکمل آزادی کے ساتھ اسلامی طرز زندگی بسر کر سکیں ۔سازش کے تحت نسل نو کو یہودی کلچر متعارف کروایا جا رہا ہے ،ہمیں اپنے اسلامی اورقومی ثقافتی کلچر کو فروغ د یناہوگا ۔
تازہ ترین