• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں،83ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں میں83ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون پولیس نے 7ملزمان فرقان، جمعہ ، کامران ، عابد ، عالم اور ایاز کو گرفتار کرکے انکے قبضے اسلحہ ، منشیات اور موٹر سائیکلیں برآمد کی ،گلبہار پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات،پاک کالونی پولیس نے 2مختلف کارروائیوں میں لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے 2کارندے فیضان اور ناصر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم جبکہ2ملزمان عبدالحمید اور عبدالوحید کو گرفتار کرکے منشیات،رسالہ پولیس نےعرفان کو گرفتار کرکےبھاری مقدار میں گٹکا ، قائد آباد پولیس نے 3 ملزمان حبیب الرحمان ، لعل زمان اور محمد اسحاق کو گرفتار کرکے اسلحہ ،نیوکراچی پولیس نے عنایت اللہ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمدکی،علاوہ ازیں کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں52چھاپہ مار کارروائیوںاور 3مقابلوں کے بعد66ملزمان کو گرفتار کرلیا,گرفتار ملزمان میں ایک ڈاکو ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں22، منشیات کے مقدمے میں18ملزمان 4مفرور و اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث21ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے26پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمدکی گئی ہے۔
تازہ ترین