• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کا فائنل، نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف فراہمی ونکاسی آب کے انتظامات مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے اتوار 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان سپرلیگ مقابلوں کے فائنل کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے انتظامات مکمل کرلیئے ہیں ،ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر شاہراہ فیصل،کارساز ،کے ڈی اے اسکیم ون ،نیوٹاؤن، چاندنی چوک، آغاخان اسپتال ، ڈالمیا،اسٹیڈیم روڈ ،سوک سینٹر ،گلشن اقبال بلاک 14 اردو سائنس کالج ،نیپا سمیت دیگر علاقوںمیں فراہمی ونکاسی آب کے نظام پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے جبکہ ان علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کی لائنوں میں موجود لیکیجز کا خاتمہ کردیا گیا ہے،واٹربورڈکے شارع فیصل پر واقع مرکزی کمپلینٹ سیل کو ایمرجنسی سینٹر کا درجہ دیدیا گیا ہے اعلیٰ حکام مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی دیں گے،ایم ڈی واٹربورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کا عملہ قریبی دفاتر میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکنا ہوگا ، جبکہ اسٹیڈیم کے قریب واٹربورڈ کی سیورکلینگ ،جیٹگ مشینیں عملے کے ساتھ موجود ہوں گی، واٹربورڈ ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کے تحت پانی سے بھرے متعدد ٹینکروں کو بھی حسن اسکوائر کے قریب تیار رکھا جائے گا ،واٹربورڈ کے انجینئرز اور افسران نیشنل اسٹیڈیم کے جزل منیجر ارشد خان اور دیگر حکام سے رابطے میں ہیں۔
تازہ ترین