• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض قوتیں ن لیگ کے کار کنوں کو مشتعل کرنا چاہتی ہیں،علی اکبر گجر

کراچی(پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کچھ نادیدہ قوتیں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مسلم لیگ کے کارکنوں کو مشتعل کرنے کے درپے ہیں مسلم لیگ(ن) کے خلاف احتساب کے نام پر انتقام کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے قوم اس سلسلے کے ہر کردار کو عدالت کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتی ہے۔ صرف ایک جماعت اور ہماری قیادت کے خلاف بدترین انتقامی کاروائیوں سے ملک بھر میں پھیلے ہوئے کار کنوں اور ہمدرد وں کے جذبات مشتعل ہو رہے ہیں، انصاف اور سچ کا راستہ نہ دکھایا گیا تو اس بات کے خدشات بدرجہ اتم موجود ہیں کہ قوم حقیقی احتساب اور انصاف کے لئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائے۔
تازہ ترین