• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی میونسپل پبلک ہیلتھ کے ملازمین ماہ فروری کی تنخواہوں سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی میونسپل پبلک ہیلتھ کے نان ٹیکنیکل ڈائریکٹر کی جانب سے تاخیر سے بلز جمع کروانے پر ملازمین تاحال ماہ فروری کی تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں اور کے ایم سی انتظامیہ فنڈز ختم ہونے کا بہانہ بناکر تنخواہ کی ادائیگی میں مزید تاخیر کررہی ہے،سجن یونین کے اعلامیے کے مطابق تنخواہ کے انتظار میں ملیریا کنٹرول کے دوملازم لیاقت علی اور علی جان کا دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔ سی بی اےکے صدر سیدذوالفقارشاہ نے ملیریا کنٹرول کے فیلڈ اسٹاف کی تنخواہوں کے بلز کی تیاری ودستخط میں تاخیر اور بعدازاں تاحال ادائیگی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین