• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس ادارے کے اہلکار کے قتل کا مقدمہ 3نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے حساس ادارے کے اہلکار کے قتل کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں 3نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن چورنگی کے قریب حساس ادارے کی کیش وین پر ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے حساس ادارے کے اہلکار راویش کے قتل کا مقدمہ پولیس نے حساس ادارے کی کیش وین میں موجود ملازم آصف کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت3نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔
تازہ ترین