• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی کا مقتولہ عظمیٰ کلیری کے والدین سے اظہار تعزیت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خصوصی تعلیم ریحانہ لغاری نے پولیس کے ہمراہ ہوسڑی کے گاوں گوٹھ مراد کلیری میں گزشتہ دنوں مبینہ اغوا کے بعد قتل کی جانے والی 5 سالہ عظمیٰ کلیری کے والدین سے ان کے گھر جاکر تعزیت کی اور پولیس حکام کو ہدایت دی کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں اور جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے مقتولہ کے قتل پر اظہار تعزیت کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اس واقعہ کا انتہائی دکھ ہے۔
تازہ ترین