• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارروائی کے چند گھنٹوں بعد تجاوزات دوبارہ قائم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانب سے مارکیٹ ٹاور اور اطراف کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی اور علاقہ پولیس کے حوالے کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی قابضین نے دوبارہ تجاوزات قائم کرلیں، ذرائع کے مطابق بلدیہ اعلیٰ کے سینئرڈائریکٹر لینڈکے اینٹی انکروچمنٹ عملے پر حملے اور امن وامان خراب کرنے میں ملوث یونین رہنما کے ہمراہ علاقے کے دورہ کے بعد قابضین نے دوبارہ تجاوزات قائم کرلیں، تجاوزات کے خاتمے کا حکم سند ھ ہائیکورٹ، واٹرکمیشن اورمیونسپل کمشنر نے دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے سینئرڈائریکٹر لینڈ نے سندھ ہائیکورٹ،سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ واٹر کمیشن،وزیراعلی سندھ اورمیونسپل کمشنر کے شہر بھر میں غیرقانونی تجاوزات ختم کرنے کے احکامات کے خلاف مارکیٹ ٹاور اوراطراف میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانب سے ہٹائی گئی تجاوزات کودوبارہ لگانے کی اجازت دیدی۔سینئر ڈائریکٹر لینڈقمرشیخ نے غیرقانونی تجاوزات دوبارہ قائم کرنے کی اجازت علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے قابضین کو مخاطب کرتے ہوئے دی، سندھ ہائیکورٹ سمیت دیگر اعلی حکام کی جانب سے شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات کے بعد اینٹی انکروچمنٹ سیل نے 19اور 20مارچ کو مارکیٹ ٹاور اوراطراف کے بازاروں میں دن رات کارروائی کرتے ہوئے درجنوں تجاوزات کو تحویل میں لے کر1500سے زائد سڑک پر لگنے والے ٹھیوں کو ہٹادیا تھا جبکہ فائربریگیڈ کی املاک اورمتصل بازار میں کئی پختہ اور آہنی تجاوزات کو مسمار کرکے ختم کراکر ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا تھا مگر قابضین کو دوبارہ سڑکوں،گلیوں اور بازاروں میں ٹھیلے، ٹھیے اورپتھارے لگانے کی اجازت دینے کے بعد پولیس بھی خاموش ہے۔
تازہ ترین