• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد کوگرفتار کرکے لاپتا کرنے کے خلاف درخواستیں

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ نے ٹنڈوباگو اورلاڑکانہ کے رہائشی 2افراد کوگرفتارکرکے لاپتا کرنے کے خلاف دائر دو الگ الگ درخواستوں پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب اور ایس ایس پی حیدرآباد کو ذاتی طورپر پیش ہونے کاحکم دیدیاہے ۔سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ میں بدین کے علاقے ٹنڈوباگو کے رہائشی رضا جروار کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر جمعرات کو ڈی ایس پی ٹنڈوباگو خالد رستمانی پیش ہوئے اور جواب داخل کیا کہ رضا جروار پولیس کی تحویل میں نہیں ہے تاہم اسے تلاش کررہے ہیں اس موقع پر رضا جروار کے وکیل علی احمد پلھ نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لاپتا نوجوان کو بازیاب کرانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ اور اداروں سے رپورٹ طلب کرکے 13اپریل کو پیش کی جائے اسی عدالت میں دوسری درخواست لاڑکانہ کے رہائشی محکمہ فوڈ حیدرآباد کے انسپکٹر خادم حسین باریجو کی بازیابی کے لئے دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے ایس ایس پی حیدرآباد کو 30اپریل کو ذاتی طورپر پیش ہونے کاحکم دیدیاہے۔
تازہ ترین