• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا، جھگڑوں کے واقعات میں 6افراد زخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بلدیہ تھانے کی حدود میں سینٹرل جیل کالونی کارہائشی 12سالہ دیدار زئنور ولد حاجی محمد زئنور دوستوں کے ساتھ لائنڈ چینل نہر میں نہانے کے لئے اتراتھا کہ ڈوب گیا، دوستوں کی اطلاع پر فوری طورپر غوط خوروں کی مدد سے بچہ کی لاش تلاش کرکے نکال لی گئی جسے سول اسپتال لایاگیا تھا جہاں سے ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ علاوہ ازیں سیری تھانے کی حدود میں لکڑی کاٹنے کے تنازع پر جلبانی اوررند برادری کے افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران عابد جلبانی اورمختیار جلبانی جبکہ رند برادری کے علی غلام اور اکبر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلئے سول اسپتال لایاگیا ۔اے سیکشن تھانے کی حدود لطیف آبادنمبر 11امانی شاہ کالونی میں22خاندان کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں نوید خان سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تازہ ترین