• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی تغیرات سے دنیا بھر میں پانی کی کمی ہو رہی ہے،ایڈیشنل کمشنر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایڈیشنل کمشنر حیدرآباد مرزا معمر سالک نے کہا ہے کہ یوم آب کو اس کی اصل روح کے مطابق منانے کے لئے ضروری ہے کہ اسکول اور کالج کی سطح پر سیمینارز منعقد کرکے پانی کی اہمیت کے حوالے سے بچوں میں آگہی پیدا کی جائے، ہماری بدقسمتی ہے کہ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجودپاکستان میں گلیشیئرز اور برساتی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کا میکینزم موجود نہیں، وہ ورلڈ واٹر ڈے کے حوالہ سے ایچ ڈی اے مین سیکر یٹر یٹ میں منعقد ہ پروگرام سے بطور مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی تغیرات کے باعث دنیا بھر میں پانی کی کمی واقع ہو رہی ہے اور اس کمی کو شدید آبی بحران میں تبدیل ہونے سے اس وقت بچا یا جا سکتا ہے جب لوگوں میں اس عالمی مسئلہ کی شدت کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی 80 فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے، لیکن یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ گلیشیئرز اور بالائی علاقوں سے آنے والے برساتی پانی کو جمع کر کے زرعی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا میکنیزم موجود نہیں جس کی وجہ سے کثیر مقدار میں پانی سمندر برد ہوجاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر فنانس اینڈ کمرشل واسا سید محسن نظر جعفری نے کہا کہ واسا حیدرآباد باقاعدہ طور پر پاکستان واٹر آپر یٹرز (PWON)کا ممبر 2015 میں بنا اور آج پورے پاکستان کی تمام واٹر یو ٹیلیٹز پانی کے عالمی دن کو بھر پور طریقے سے منا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تجویز پیش کی کہ جس طرح پنجاب میں واسا کے اسٹاف کی ٹر یننگ ہوتی ہے اسی طرح واسا حیدرآباد‘ پبلک ہیلتھ اور HMC کے متعلقہ ملازمین کی ٹریننگ ٹنڈو جام کی سندھ سول سروس اینڈ لوکل گورنمنٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا بند وبست کیا جائے جہاں ماہرین جدید خطوط پر ٹریننگ دیں۔
تازہ ترین