• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث طاہر ایشین انڈر 21 اسنو کرکے فائنل میں پہنچ گئے

حارث طاہر ایشین انڈر 21 اسنو کرکے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ پاکستانی کھلاڑی حارث طاہر نے ہم وطن محمد شہباز کو شکست دیکر ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں ان کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کے کامیاب کھلاڑی میانمار کے اونگ پھیو یا تھائی لینڈ کے پونگ ساکون سے پیر کو ہوگا۔ میانمار کے دارالحکومت ینگون میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حارث طاہر نے ہم وطن محمد شہباز کو باسانی 5-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ قبل ازیں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں محمد حارث طاہر نے شام کے یازن الحداد کو 5-1 سے شکست دی جس میں حارث نے 100 کا خوبصورت سنچری بریک بھی کھیلا تھا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں محمد شہباز نے ہم وطن محمد نسیم اختر کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-3 سے زیر کیا۔

تازہ ترین