• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم ڈار اور شوذب رضا سپر لیگ فائنل کے امپائرز مقرر

علیم ڈار اور شوذب رضا سپر لیگ فائنل کے امپائرز مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار اور شوذب رضا اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائنل میں امپائرنگ کریں گے۔ جمعے کو پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے روشن ماہناما میچ ریفری، احمد شہاب ٹی وی امپائر اور راشد ریاض ریزرو امپائر ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فیصلہ کن معرکہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔

تازہ ترین