• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، غوطہ میں جنگ بندی کے باوجود بمباری، 37 افراد جاں بحق

شام، غوطہ میں جنگ بندی کے باوجود بمباری، 37 افراد جاں بحق

دمشق (جنگ نیوز) شامی کے محصور زدہ علاقے مشرقی غوطہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود تازہ فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ وائٹ ہیلمٹس کے مطابق اربین کے علاقے میں ایک زیر زمین پناہ گاہ پر بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 37افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 80سے زائدافراد زخمی ہوگئے ۔ ا ن کے مطابق اس فضائی بمباری کے دوران نیپلان گیس استعمال کی گئی ۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں شیلنگ کی گئی ہے۔ سیز فائر کا تازہ معاہدہ گزشتہ رات سے ہی فعال ہوا تھا، جس کا مقصد شہریوں کو امدادی سامان کی فراہمی اور باغیوں کے انخلاء کو ممکن بنانا تھا۔ گزشتہ روز سیکڑوں باغی اس علاقے کو چھوڑ کر اِدلب روانہ بھی ہوئے۔ آبزرویٹری کے مطابق جمعے کی صبح زَمَلکا اور عین تِرما کے علاقوں میں بمباری کی گئی جبکہ شامی فورسز نے حزہ کی طرف پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ شامی فورسز نے اس علاقے کی بازیابی کا آپریشن اٹھارہ فروری کو شروع کیا تھا، جس میں حکومت کے حامی ملیشیا گروہ اور روسی فوج بھی شامی دستوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین