• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فرانس میں فائرنگ ،3افراد ہلاک

پیرس( رضا چوہدری / اے ایف پی ) فرانس میں دہشتگردی کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا ، حملہ آور اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے سپر مارکیٹ میں داخل ہوا اور لوگوں کو یرغمال بنالیا تھا ، حملہ آور نے داعش سے وابستگی کا دعویٰ بھی کیا تھا ، سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردکی شناخت مراکشی نوجوان کے طور پر ہوئی ہے ، سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملزم نے کاغکاسون اوراس کے قریبی عکاقت تربس میں تین مختلف حملے کئے جس میں 16افراد زخمی بھی ہوئے ، حملہ آور نے کاغکاسون کے علاقے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کوزخمی اور مسافر کو ہلاک کرتے ہوئے گاڑی چھین لی جس کے بعد ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جو اپنے ساتھیوں کےساتھ واک کررہا تھا ، ذرائع کے مطابق دہشتگرد گاڑی چلاتے ہوئے تربس کے علاقے میں پہنچا جہاں اس نے ایک سپر مارکیٹ میں تین افراد کو تین گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا جس میں سے دو کو ہلاک کردیا ، ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور چاقو ، گن اور گرنیڈ سے مسلح تھا اور اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے سپر مارکیٹ میں داخل ہوا تھا ، سپر مارکیٹ میں موجود ایک خریدار نے ریڈیو فرانس کو بتایا کہ مسلح شخص چلا رہا تھا اور اس نے کئی مرتبہ فائرنگ کی ، خاتون نے بتایا کہ میں نے سرد خانے کا ایک دروازہ کھلا دیکھا اور لوگوں کو وہاں پناہ لینے کے لئے کہا ، انہوں نےبتایا کہ ہم 10لوگ عقب میں موجود ایمرجنسی دروازے کے زریعے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے ۔ پولیس پراسیکیوٹر کے مطابق مسلح شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھتا ہے۔اس کی شناخت مراکشی 27 سال نوجوان ہوئی ہے  ۔

تازہ ترین