• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی خاتون پائلٹ ، قومی ہیرو سے دہشگرد بن گئیں، عمر قید کی سزا کا سامنا

یوکرین کی خاتون پائلٹ ، قومی ہیرو سے دہشگرد بن گئیں، عمر قید کی سزا کا سامنا

کیو (اے ایف پی ) یوکرین کی پارلیمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں سابق جنگجو پائلٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ 36 سالہ نادیہ ساوچینکو سابق رکن پارلیمنٹ بھی ہیں اور انہیں روس کے خلاف مزاحمت کی علامت پر قومی ہیرو سمجھا جاتا تھا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ 36 برس کی نادیہ ساوچنکو نے روس کے حمایتیوں سے ہتھیار حاصل کرکے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ نادیہ ساوچنکو یوکرائنی پارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے یوکرین کی افواج اور روس کے حامی باغیوں کے درمیان جنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا جس کے بعد انہیں قومی ہیرو کا درجہ دیا گیا تھا۔ ان پر دو روسی صحافیوں کو مارٹر گولوں کی فائرنگ سے ہلاک کرنے کےالزامات بھی عائد کئے گئے تھے۔

تازہ ترین