• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیریوں کی آوازطاقت سے دبانے کی پالیسی پر کاربندہے،حریت کانفرنس

بھارت کشمیریوں کی آوازطاقت سے دبانے کی پالیسی پر کاربندہے،حریت کانفرنس

کراچی( جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی قیادت کی جانب سے اختیار کردہ جارحانہ پالیسی کو حد درجہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز طاقت سے دبانےکی پالیسی پر کاربند ہے،آج تک کسی بھی قوم کی تحریک آزادی کو طاقت یا فوجی قوت کے بل پر دبایا نہیں جاسکا،حکومت ہندوستان بھارت کی سیاسی جماعتوں ، آر ایس ایس اور بھارت کے وزیر داخلہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں جو بیانات آرہے ہیں ان سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت ہندوستان نے کشمیر کے حوالے سے ملٹری پالیسی اختیار کررکھی ہے ۔ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ذمہ داروں کا یہ کہنا کہ جموں وکشمیر میں نافذAFSPA اور دیگر کالے قوانین نہیں ہٹائے جائیں گے اس سے یہی عندیہ ملتا ہے کہ وہ یہاں کے عوام کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر کاربند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سوچ قابل افسوس ہے کیونکہ آج تک کسی بھی قوم کی تحریک آزادی کو طاقت یا فوجی قوت کے بل پر دبایا نہیں جاسکا دریں اثناء جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین جاوید احمد میر نے جمعے کو بالہامہ جا کر بھارتی فورس کی طرف سے کی گئی گولہ باری میں تباہ شدہ مکانات کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ جس میں کشمیر کے بے باک قلم کار مدہوش بالہامی اور ماسٹر غلام محی الدین کے مکانات شامل تھے۔اس موقع پر جاوید احمد میر نے تمام حریت پسند قیادت سے اپیل کی کہ وہ ان تباہ شدہ مکانات کے لواحقین کی بھر پور مدد اور حوصلہ افزائی کریں ادھر جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے ریاست اور بیرون ریاست جیلوں میں بند محبوسین کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قومہم ایک مقدس مشن کی تکمیل کے لئے محوِ جدوجہد ہیں۔

تازہ ترین