• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ملاکہ کی ناکہ بندی- چین پاکستان کے راستے تیل درآمد کیا کریگا

 اسلام آباد( حنیف خالد) سرکاری ذرائع کے مطابق امریکہ نے چین کی وجہ سے پاکستان کو سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے بجائے 18 سال پہلے 2005 میں امریکی صدر بل کلنٹن انڈیا پاکستان کے دورے پر آئے تو انہوں نے بھارت سے سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی کا معاہدہ کیا اور نیو کلیئر سپلاٹر گروپ میں افغانستان میں پاکستان کی ہزار ہاسول و فوجی جانوں کی قربانیوں کے باوجود انڈیا کو شامل کیا لیکن پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ نہیں کیا۔ اس کے برعکس چین نے 2013-14 میں جب بین الاقوامی ادارے میں پاکستان پردہشتگردی کا لیبل لگنے والا تھا صرف چین نے پاکستان کی بروقت بھرپور مدد کی کسی اور ملک نے اس نازک مرحلے پر پاکستان کی طرف مدد کا ہاتھ نہیں بڑھایا۔ چین نے عالمی ادارے میں مداخلت کر کے پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دیئے جانے کا راستہ روکا۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی یہ کامیابی ہے کہ انہوں نے ون روڈ ون بیلٹ اور سی پیک پر 2014 میں دستخطوں کے معاہدے پر سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ یہ شامل کرایا کہ چین پاکستان میں بجلی کے کا رخانے بنائے گا حالانکہ اس وقت دنیا کی کوئی انشورنس کمپنی اس کے فنڈز کی فراہمی کا بیمہ کرنے کو بھی تیار نہیں تھی۔ باقی ساری کمپنیاں پاکستان میں غیر ملکی اداروں کے کام پر آنے کیلئے زیادہ پریمیم لیتی ہیں مگر چین نے اپنی بیمہ کمپنیوں کو پاکستان میں تعمیراتی ٹھیکوں کا بیمہ ساورن گارنٹی کے ساتھ دیا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی بحیرہ چین میں ابٓنائے ملاکہ کو چین نے ڈریجنگ کر کے گہرا اور چوڑا کر دیا ہے۔ امریکہ کی چین کے ساتھ مخاصمت ہے چین نے 25 سال قبل کہا تھا کہا وہ مطلوبہ معاشی استحکام حاصل کرنے تک کسی ملک کے جارحانہ عزائم کاجواب نہیں دے گا لیکن اب سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے امریکہ نے بھارت کو اپنےساتھ ملا لیا ہے تاکہ چین کا محاصرہ کر سکے۔ لڑائی کی صورت میں آبنائے ملاکہ کی ناکہ بندی آسٹریلیا، جاپان، کوریا، انڈیا، امریکہ کامیابی سے کر سکیں تو چین نے اس کے جواب میں سی پیک کا ایک حصہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سڑکیں تیز رفتاری سے مکمل کرنا شروع کر دیں اور بیشتر مکمل ہو گئی ہیں۔ ایسا چین نے آبنائے ملاکہ پر ناکہ بندی کی صورت میں چین تک انرجی، پٹرولیم پراڈکٹس پہنچائے جانے کو یقینی بنانے کیلئے کیا ہے چونکہ پاکستان کو امریکہ نے نیو کلیئر سول ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی۔ اس کے برعکس پاکستان کو نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شامل ہونے سے پاکستان کا راستہ روکا ہوا ہے اسلئے پاکستان روس چین بلاک میں جانے پر مجبورہوا ہے۔
تازہ ترین