• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور امریکہ کی تجارتی جنگ، چین کا جوابی اقدام

بیجنگ (جنگ نیوز) چین کی وزارتِ خزانہ نے امریکا کی طرف سے چین سے درآمد شدہ سٹیل اور الومینیم پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے رد عمل میں امریکی سے چین درآمد کی جانے والی مصنوعات پر تین ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کی وزارتِ خزانہ سے جاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ امریکا سے چین درآمد کی جانے والی 128 اقسام کی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ اس میں سے ایک سو بیس اقسام کی اشیاء اور مصنوعات جن میں پھل، خشک میوا، شراب ، بغیر جوڑ کی ٹیوبیں اور دیگر اشیا شامل ہیں اور جن کی کل مالیت 97 کروڑ ڈالر بنتی ہے ان پر چین پندرہ فیصد ڈیوٹی وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ گوشت اور ری سائیکل الیومینیم پر چین نے پچیس فیصد ڈیوٹی وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ 
تازہ ترین