• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،خوبروخاتون نے تاجر کولفٹ کے بہانہ لاکھوں روپے سے محروم کردیا

پشاور،خوبروخاتون نے تاجر کولفٹ کے بہانہ لاکھوں روپے سے محروم کردیا

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور میں خوبرو خاتون نے تاجر کو لفٹ کے بہانے لاکھوں روپے سے محروم کردیا، خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے نشہ آور مشروب پلاکر بے ہوش کیا اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئی، تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں لیڈی ڈاکٹر کا روپ دھارنے والی خوبرو نوسرباز خاتون نے ایک اور تاجر سے لفٹ لیکرلاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کردیا اسی طرح ایک خاتون اس سے قبل یونیورسٹی ٹائون میں تاجر کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے لیکر فرار ہوچکی تھی ۔مصور شاہ ولد میاں سعید سکنہ چارسدہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ شرقی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ ڈبگری میں واقع بینک سے 2لاکھ روپے لیکر موٹرکار میں جارہاتھا راستے میں چمکنی بائی پاس کے قریب ایک خاتون نے اسے رکنے کا اشارہ کرکے روکا اورلفٹ مانگی جس پر اس نے خاتون کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا دیا راستے میں خاتو ن نے خود کو لیڈی ڈاکٹر ظاہرکرتے ہوئے اپنا نام ڈاکٹر نرگس ظاہر کیا اورگپ شپ کے دوران اسے جوس پلا کر بے ہوش کردیا اور راستے میں اس سے 2لاکھ روپے اورقیمتی سامان چھین لیا اور اسے راستے میں چھوڑ کرفرار ہو گئی۔ بعدازاں معلومات کرنے کے بعد اس نے پولیس کو بتایا کہ نوسرباز خاتون کا نام لیڈی ڈاکٹر نرگس نہیں ہے بلکہ اس کا اصل نام شازیہ زوجہ امجد علی سکنہ حیات آباد ہے ۔مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے شازیہ اس کے شوہر اور اس کی بیٹی مسماۃنمل کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔

تازہ ترین