• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹرکرشنا کوہلی سےتھری خواتین کا اظہار محبت، گائوں آمدپر مٹھائی کیلئے روایتی اندازمیں 10اور 50روپے کے نوٹ دئیے

اسلام آباد( عاطف شیرازی ) تھری سینیٹر کرشنا کوہلی سے ان کی غریب دلت خواتین نے انتہائی محبت کا اظہار کرتے ہوئےروایتی اندازمیں مبارکباد میں مٹھائی کیلئے 10 اور 50 روپے دیے ، تھری خواتین کی سادگی اور محبت نے کرشنا کماری کوہلی کو اشکبار کردیا، کرشنا کماری نے دلت خواتین کا محبت کا یہ اظہار سماجی رابطہ کی سائیٹ پر پبلک کرتے ہوئے ان تحائف کو لاکھوں روپے سے بھی قیمتی قراردیدیا، کرشنا کوہلی نے اپنی برادری کی خواتین کی جانب سے ملنے والے گیارہ نوٹوں کی تصویر اپ لوڈ کی ہے جن میں 3 نوٹ 100، 4 نوٹ 50 اور 4 نوٹ دس دس روپے والے ہیں، تھر میں آج بھی یہ رواج ہے کہ اپنے لوگوں کی کامیابی پر غریب خواتین مٹھائی کیلئے پیسے دے دیتے ہیں ،یہ مبارکباد سینٹر کرشنا کوہلی کو حلف اٹھانے کے بعد واپس نگرپارکر آنے کے موقع پر دی گئی۔
تازہ ترین