• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

سپرلیگ، زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

کراچی ( عبدالماجد بھٹی/اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فائنل کے آغاز سے چند گھنٹے پہلے ملک کے سب سے بڑے شہر میں کرکٹ فیور اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔

شہر کو اس بڑے میچ کے لئے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

جگہ جگہ کھلاڑیوں کی تصاویر اور خیر مقدمی بینرز آویزیں ہیں۔

شہر کی سج دھج ہی نرالی ہے۔

زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

اتوار کی شام دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے اس معرکے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور انتظامات کی نوک پلک درست کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اپنی انتظامی ٹیم کے ساتھ کراچی میں ہیں۔

زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

پشاور زلمی کی ٹیم نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں کراچی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں

زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

  اسلام آباد یونائیٹڈ ہفتے کو علی الصبح کراچی پہنچ رہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم ، ٹیم ہوٹل سمیت شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کراچی میں کامیاب فائنل میچ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے راستے کھل جائیں گے۔ میچ کے مثالی انتظامات کئے ہیں۔

تماشائی بھرپور شرکت کریں اور میچ کا مزہ لیں۔ کراچی میں سب سے زیادہ مانگ فائنل کے میچ ٹکٹوں کی ہے۔

زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔ جن کے پاس ٹکٹ ہیں انہوں نے فائنل کو انجوائے کرنے کی بھرپور تیاری کرنا شروع کردی ہے اور جن کو ٹکٹوں کی تلاش ہے وہ مارے مارے پھر رہے ہیں۔

فائنل کے لئے ٹکٹ بلیک میں بھی فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پشاور نے گذشتہ سال لاہور میں ہونے والے فائنل میں کوئٹہ کو شکست دی تھی۔

2016 میں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد نے کوئٹہ کو ہراکر پہلا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پشاور زلمی کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے۔

ٹیم کی کراچی آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور ایئرپورٹ سے ہوٹل تک پہنچانے کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر شاہراہ فیصل کے دونوں اطراف روڈ کو بند کردیا گیا جبکہ اس دوران شہر کی سب سے اہم شاہراہ کے تمام پیٹرول پمپ بھی بند کرا دیے گئے تھے۔

زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے کراچی پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم کے ہمراہ ایئرپورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے پشاور کے کھلاڑیوں نے کراچی میں نماز جمعہ بھی ادا کی۔

کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان ڈیرن سیمی، فاسٹ بولر کرس جارڈن ، بیٹسمین رکی ویسلز، آل راؤنڈر لائم ڈوسن ، بیٹسمین آندرے فلیچر شامل ہیں۔

زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

کھلاڑیوں نے تمام دن ہوٹل میں آرام کیا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ فائنل جیتنا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ پیلی شرٹ پہن کر آئیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق، فاسٹ بولر محمد سمیع اور فہیم اشرف پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔

زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

پاکستان آنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑیوں میں اسٹیون فن، لیوک رونکی، جے پی ڈومینی، کیڈوک والٹن اور سیموئل بدری شامل ہیں۔

زلمی جنگ کے لئے تیار، کراچی میں ڈیرے ڈال دیئے، شہر کی سج دھج نرالی

فائنل کے موقع پر تماشائیوں کے لئے ایک ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے اندر اور باہر 80 کیمروں کی مدد سے نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے جس کے لئے کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے 20ایل سی ڈیز نصب کردی گئی ہیں۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جائے گا اور اسٹیڈیم سے متصل سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے نمبر بھی کیمروں کی رینج میں ہوں گے۔

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ نگرانی کے لئے نائٹ وژن کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں اور کیمروں کا ریکارڈ 2 ماہ تک محفوظ رکھا جاسکے گا۔

میچ شام سات بجے شروع ہوگا لیکن اسٹیڈیم میں تماشائی تین گھنٹے پہلے داخل ہوسکیں گے۔

شہر میں کئی مقامات پر بڑی اسکرینیں لگا کر فائنل میچ دکھانے کے انتظا ما ت کئے گئے ہیں۔  

تازہ ترین
تازہ ترین