• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں صاحب بوکھلا گئے، دھوکا ہم نے نہیں ان کے ساتھیوں نے دیا، خورشیدشاہ

میاں صاحب بوکھلا گئے، دھوکا ہم نے نہیں ان کے ساتھیوں نے دیا، خورشیدشاہ

لاہور (خبرایجنسی ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نگراں سیٹ اپ ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) میں سخت مقابلہ چل رہا ہے، دونوں ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر پا رہے، میاں صاحب بوکھلاگئے ہیں دھوکا ہم نے نہیں انکے ساتھیوں نے دیا،نگراں سیٹ اپ کیلئے نوازشریف سے نہیں وزیر اعظم سے بات ہوگی، اپوزیشن جماعتوں سے نام مانگ لیے۔ لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی ملاقات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ نگراں سیٹ اپ کے لئے ایسا نام سامنے لایا جائے جو سب کے لئے قابل قبول ہو، تحریک انصاف کے ماننے یا ماننے سے فرق نہیں پڑتا، پھر بھی اخلاقی طور پر شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود سے بات کی ہے، میاں صاحب کو شاید نگراں سیٹ اپ کا طریقہ پتہ نہیں، اس کیلئے کسی پارٹی کو دوسرے سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، یہ کام قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شروع سے کہتا آیا ہوں کہ اداروں کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے ، نواز شریف بھی اب شہباز شریف کے پیج پر آ گئے ہیں، جوڈیشل مارشل لاء کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے یہ بات کر کے اوور سمارٹ بننے کی کوشش کی، میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کوئی صداقت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) میں مقابلہ سخت ہے، چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ انہیں پارٹی سے نکالا جائے جبکہ پارٹی چاہتی ہے کہ وہ خود چھوڑ جائیں۔

تازہ ترین