• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر اوور ہالنگ کیلئےروس بھجوانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر اوور ہالنگ کیلئےروس بھجوانے کا فیصلہ

پشاور ( گلزار محمد خان ) خیبر پختونخوا حکومت نےصوبہ میں ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ قائم کرکے سرکاری ہیلی کاپٹر’’MI17‘‘ کی اوور ہالنگ کا معاہدہ روسی کمپنی کیساتھ کرلیا ہے جس پر18کروڑ روپے خرچ ہوں گے،صوبہ کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو بحری جہاز کے ذریعےروس بھجوایا جائیگا جس کے سفری اخراجات پر تقریباً20لاکھ روپے تک خرچ ہوں گے، اوور ہالنگ کا عمل4 ماہ میں مکمل ہوگا جبکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستانی کمپنی نے ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ کیلئے 32کرو ڑ روپے مانگے تھے لیکن ہم نے صرف18کروڑ روپے میں روسی کمپنی کیساتھ معاہدہ کرکے صوبہ کیلئے 14کرو ڑ روپے کی بچت کی ہے، خیبر پختونخواحکومت نے وزیراعلیٰ کے زیر استعمال سرکاری ہیلی کاپٹر سال2008میں خریدا تھا مگر 10سالوں کے دوران کسی حکومت نے اس کیلئے رولز نہیں بنائے حالانکہ ملک کے باقی تینوں صوبوں میں اس مقصد کیلئے اپنے ایوی ایشن ڈائر یکٹو ر یٹ قائم ہیں، ذرائع کے مطابق ہر9سال کے بعد ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ کرانا لازمی ہوتا ہے تاہم خیبر پختونخوا میں ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ کے عدم قیام اور رولز موجود نہ ہونے کی بنا پر ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ نہیں کرائی جاسکی جس کے باعث صوبہ کا سرکاری ہیلی کاپٹر اگست2017 سے گراؤنڈ (خراب) ہے، ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایو ی ایشن ڈائریکٹوریٹ قائم کرکے صوبہ کے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17کی اوور ہالنگ کیلئے پاکستانی کمپنی کیساتھ رابطہ کیا جس نے اوور ہالنگ کیلئے32کرڑو روپے مانگے چنانچہ صوبائی حکومت نے اوور ہالنگ کی قیمت زیادہ ہونے کی بناپر ائیر فورس سے تکنیکی مہارت حاصل کی، جس کی سفارشات کی روشنی میں صوبائی حکومت نےدنیا کی مختلف اوور ہالنگ کمپنیوں کیساتھ رابطے کئے گئے، جس کے دوران روسی کمپنی ’’Russian Helicopters‘‘ نے صوبائی حکومت کو سب سے کم 18کروڑ روپے میں ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ کی پیشکش کی جس پر صوبائی حکومت نے مذکورہ کمپنی کیساتھ ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ کا معاہدہ کیا، یہ وہی کمپنی ہے جس نے یہ ہیلی کاپٹر بنایا ہے جبکہ باقی صوبائی حکومتوں سمیت پاکستان کے کئی قومی ادارے بھی اسی روسی کمپنی سے ہیلی کاپٹروں کی اوور ہالنگ کراتے ہیں، صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر اوور ہالنگ کیلئے لے جانے کے تین طریقے ہیں، پہلا طریقہ میں ہیلی کاپٹر کو دوسرے بڑے ہوائی جہاز میں لوڈ کرایا جاتا ہے جس پر تین سے پانچ کروڑ روپے کا سفری خرچہ آتا ہے، دوسرے طریقہ میںہیلی کاپٹر کو اڑا کر لے جایا جاتا ہے جس پر 80لاکھ روپے تک خرچ ہوتے ہیں ۔

تازہ ترین