• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی جمہوریت کے تسلسل اورووٹ کے تقدس میں ہے، نوازشریف

ملکی ترقی جمہوریت کے تسلسل اورووٹ کے تقدس میں ہے، نوازشریف

لاہور(ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر عزم جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا، جمہوریت، پارلیمان کی مضبوطی اور آئین و قانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ ملکی ترقی اور خوشحالی بھی جمہوری نظام کے تسلسل اور ووٹ کے تقدس میں پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا آج ہم قائد اعظم کے مقصد علامہ اقبال کے خواب کو مکمل ہوتا دیکھ رہے ہیں،ملک سے اندھیرے مٹ رہے ہیں۔ نواز شریف نے کہاکہ یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے‘پاکستان اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے اور دنیا میں باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے، مادر وطن کے دفاع، سلامتی اور حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دی گئیں، قربانیوں کی بدولت دہشت گردی مٹ رہی ہے اور امن کے اجالے پھیل رہے ہیں، ہم اپنے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین